اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی براہ راست رپورٹ میں شیخ الازھر’’ احمد طیب‘‘ نے مصری عوام کو مخاطب کر کے کہا: میں مصر کے عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ مصر میں تشدد کو خاتمہ دیں اور ایک دوسرے کا خون نہ بہائیں اس لیے کہ مصریوں کا خون بہانہ حرام ہے۔(!)شیخ الازھر نے اس عجیب و غریب فتوے کے بعد تاکید کی: میں خداوند عالم سے دعا گو ہوں کہ مصر کو فتنے کے شر سے بچائے۔ تشدد اور فساد کو مزید بڑھاوا دینا مصر کے متمدن چہرہ کو خدشہ دار کر دے گا۔شیخ احمد طیب نے مزید کہا: ہمارا دین اور وطن ان لوگوں سے بیزار ہے جو ہماری قوم و ملت میں قتل و غارت کو ہوا دینے میں مشارکت رکھتے ہیں یا حتی ایک قطرہ خون بہانے کا سبب بنے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد اس ملک میں حالات تشدد کا شکار ہیں مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان مسلسل جھڑپیں جاری ہیں جبکہ جانی اور مالی نقصانات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437447
شیخ الازھر نے اس عجیب و غریب فتوے کے بعد تاکید کی: میں خداوند عالم سے دعا گو ہوں کہ مصر کو فتنے کے شر سے بچائے۔ تشدد اور فساد کو مزید بڑھاوا دینا مصر کے متمدن چہرہ کو خدشہ دار کر دے گا۔